مسٰلہ صرف اور صرف نظریے کا ہے! اس نظریے کی پے در پے ناکامیوں کے باوجود ہم اسکو سینے سے لگا کر رکھنے تلے ہوۓ ہیں ۔۔ ہمیں آج یہ بات سمجھنے میں دہایئاں لگ گیٰں  (اور شائد ابھی تک سمجھ نہیں آیٰ ) کہ وہ نظریہ جس نے تحریک خلافت چلایٰ اور ناکامی کا منہ دیکھا، جس نے ہندوستان میں سب کچھ چھوڑ چھاڑ کے غریب مسلمانوں کو  افغانستان ہجرت پر مجبور کیا، نیجتاٰ کابل سے پشاور تک کی سڑکیں ان سادہ لوح مسلمانوں کا قبرستان بن گیئں جو ایک دارلحرب سے نکل کر دارلامان کی تلاش میں گیئے تھے اور جو سب کچھ لٹ لٹا کے واپس آ سکے وہ ساری زندگی کے لیئے دوسروں کے دست نگر بن کے رہنے پر مجبور ہو گیے، جس نظریے نے ہزاروں بنگالیوں کو پشاور لا سید احمد اور سید اسماعیل کی قیادت میں سکھ حکومت کے خلاف  اور  کر جہاد کروایا گیا اور نتیجہ ہزاروں سادہ لوح مسلمانوں کی شہادت کی صورت میں نکلا بجائے اس کے کہ وہاں مسلمانوں کی حکومت قائم ہوتی رنجیت سنگھ کی حکومت اور مستحکم ھو گییٰ۔۔ جس نظریے نے سر سید احمد کو کافر قرار دلوایا کہ وہ ساینس اور انگریزی تعلیم پر مسلمانوں کو اکساتے تھے۔۔ جس نطریے نے علامہ اقبال جیسے شاعر سے بھی عورتوں کی تعلیم کی مخالفت کروایئ ۔۔ جس نظریے نے قرارداد مقاصد منظور کروایٰ اور بنگلہ دیش کے علیحدہ ہونے کی بنیاد رکھی۔۔ جس نظریے نے ہزاروں سادہ لوح پاکستانیوں کو کمیونزم اور سرمایہ دارانہ نظام کی جنگ کا جہاد کے نام پر ایندھن بنا دیا۔۔ جس نظریے نے تزویراتی سرمایہ یا سٹریٹجک ایسٹ پیدا کیے اور جن کو ہم دوسرے ممالک میں سٹریٹجک گہرایٰ کے لیئے استعمال کرتے رہے، اس نطریے نے ہمیں بارود، خون، چیخوں اور آنسوؤں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔۔  اس نظریے نے پاکستان کو  دنیا کےکٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے، پھر بھی ابھی تک لگتا یہی ہے کہ یہ نظریہ قایم رہ جایے گا۔۔ ملک رہے نہ رہے۔۔ ہمیں اپنے بچوں سے زیادہ، ملک کی ساکھ سے زیادہ اور اپنے مستقبل سے زیادہ اس نظریے سے پیار ہے۔۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی جناب مشیر خارجہ کا بیان سامنے آیا کہ ‘ہم ان طالبان کو نشانہ کیوں بنایئں جو ہمیں کچھ نہیں کہتے’۔۔ اور بقول ہیلری کلنٹن ‘آپ اپنے گھر میں یہ سمجھ کے سانپ نہیں پال سکتے کہ وہ صرف آپ کے پڑوسیوں کو کاٹیں گے’۔۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s