Archive for March, 2015

This is Pakistan

Posted: March 19, 2015 in Uncategorized

پاکستانیوں کی قسمت میں کیا تماش بینی رہ گئی ہے؟ پچھلے دس سال ایم کیو ایم نے کراچی میں عوام کے لیئے ایک ترقی کے نام پر تماشہ لگایا ہوا تھا۔۔ اب رینجرز نے تماشہ لگا لیا ہے۔ گلے پھاڑ پھاڑ کر بولنے والے اینکروں کی چاندی پہلے بھی تھی اب بھی ہے۔ حامد میر پہلے بھی فوج کے خلاف اور کرپٹ سیاستدانوں کے حق میں بولتا اور لکھتا تھا وہ آج بھی رینجرز کے آپریشن میں سے سازشیں نکال نکال کر لوگوں کو دکھا رہا ہے اور یہ ثابت کر رہا ھے کہ ایم کیو ایم کو سنگل آوٹ کیا جا رہا ہے۔۔ جاوید چوہدری اسی طرح کنفیوز ہے اور کالموں کے نام پر وہی گھسے پٹے افسانے لکھ لکھ کر لوگوں کی مت پار رہا ہے۔۔ اخباروں میں اسی طرح کی سنسی پھیلاتی خبریں ہیں۔۔ عوام جو کبھی ہونکوں کی طرح سارا دن ٹی وی پر کسی دہشت گرد حملے کی براہ راست نشریات دیکھتے ہیں اب صولت مرزا کے بیان پر ٹی وی کے سامنے ٹکٹکی باندھ کر بیٹھے ہیں۔۔
بھائی یہ پاکستان ہے ۔۔ یہاں پر مجرم جرم کرنے سے پہلے یہ جانتا ہے کہ اسکو کوئی مائی کا لال ہاتھ نہیں لگا سکتا۔ گلو بٹ پوری دنیا کے سامنے دہشت گردی کرتا پھرے تو بھی اسکو پتہ کہ قانون میں کچھ نہ کچھ ایسا ضرور ہو گا کہ وہ بچ جائے گا۔۔

بس عوام ہے تماش بین بنی بیٹھی ہے اور اس سوچ میں ہے کہ اسکی یہ تماش بینی ایک نا ایک دن رنگ لائے گی۔۔ بھائیو یہ پاکستان ہے ۔۔ یہاں مجرم کو تبھی سزا ملتی ہے جب کوئی قانون ہو۔۔ یہاں تو فیصلے ہی سیاسی بنیادوں پر ہوتے ہیں۔ اگر آج وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت آ جائے تو ایم کیو ایم دودھ کی دھلی نہ صرف ثابت ہو جائے گی بلکہ شائد یہ قانون بھی پاس کروا لے کہ ایک سیاسی جماعت اپنا ملیٹنٹ ونگ اور کم از کم ایک ایس ایم جی رکھ سکتی ہے۔ ایم کیو ایم کو شائد پھر سے پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت آنے کا انتظار جب راوی ان کے لیئے چین ہی چین لکھے گا۔۔ یا پھر کم از کم کچھ ایسا ہو جائے کہ نون لیگ کے ساتھ انکی کوئی سیاسی ڈیل ہو جائے۔۔

رہ گئے عوام تو وہ تو ہیں ہی تماش بین ۔۔ ایم کیو ایم کا تماشہ ختم ہو گا تو کوئی اور تماشہ شروع ہو جائے گا۔۔ اصل میں ہونا ہوانا کچھ بھی نہیں ہے کیو نکہ یہ پاکستان ہے۔۔ !!!!

Advertisements